نامور بھارتی اداکارہ کی پرائیویٹ ویڈیو لیک ہو گئی

trisha-kar-madhu leak video

بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ترشا کر مادھو کی ایک پرائیویٹ ویڈیو حال ہی میں لیک ہوئی ہے۔ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی بحث چھڑ گئی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں ایک ذاتی لمحے میں دکھایا گیا ہے اور یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: عرفی جاوید کی نازیبا تصاویر کیسے لیک ہوئیں؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں

ویڈیو لیک ہونے کے بعد ترشا کر مادھو نے اپنے مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھیوں سے مدد کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کے پیچھے موجود لوگوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

ترشا کر مادھو نے بھوجپوری فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی شو “ہم ہیں ہندوستانی” سے کیا تھا اور بعد میں “کامیاب ناکامی”، “جئے دیو”، “نمک حرام”، اور “دلجلے 2” جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو دکھایا تھا۔ ان کی اداکاری نے انہیں عوام میں مقبول کیا لیکن حالیہ واقعے نے ان کی ساکھ کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

یہ واقعہ عوامی شخصیات کی رازداری اور ڈیجیٹل دور میں معلومات کی حفاظت پر ایک بار پھر سوالات اٹھا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں