اداکارہ کو کاسٹنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جنسی تعلق بنانے کی پیشکش،چیٹ لیک

اداکارہ کو کاسٹنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جنسی تعلق بنانے کی پیشکش،چیٹ لیک

ممبئی: بھارتی ٹی وی اداکارہ پریرنا ٹھاکر کو کاسٹنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جنسی تعلق بنانے کی پیشکش

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے ساتھی فنکار موہت پرمار نے بتایا کہ پریرنا نے انہیں میسج بھیج کر اس واقعے کی اطلاع دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پریرنا کو باندرہ میں ساڑھی کے ایڈ شوٹ کے لیے 40 ہزار بھارتی روپے ملنے والے تھے اور اسی سلسلے میں رابطہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:گلوکارہ آئمہ بیگ کو دل کا عارضہ، اسپتال داخل

موہت پرمار نے کہا کہ جب پریرنا نے کاسٹنگ ڈائریکٹر سے شوٹنگ کے بارے میں پوچھا تو ڈائریکٹر نے جواب دیا کہ یہ “کمپرومائز” ہے اور رات ساتھ گزارنی ہوگی۔

اداکارہ کو کاسٹنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جنسی تعلق بنانے کی پیشکش،چیٹ لیک

پریرنا کے دوست کے مطابق پریرنا نے انکار کیا تو کاسٹنگ ڈائریکٹر نے انہیں دھمکی دی کہ ان کی زندگی برباد کر دی جائے گی اور کام نہیں ملے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت میں کئی اداکارائیں پہلے بھی پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی جانب سے جنسی تعلقات کی پیشکش کا ذکر کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں