رخ پاکستان: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیتے ہوئے انکم ٹیکس کم کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔ اس فیصلے کے پیش ملازمین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر 17واں بیلسٹک میزائل حملہ، فوجی مراکز و دفاعی صنعتیں تباہ
قائمہ کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین سید نوید قمر نے کی۔ اجلاس میں انکم ٹیکس کے متعلق بل کی منظوری پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے آمدن والے تنخواہ دار طبقہ پر انکم ٹیکس کی شرح موجودہ 2.5 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد کر دی جائے گی۔
اس کے علاوہ کمیٹی نے کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس میں بھی 0.5 فیصد کمی کی تجویز منظور کی گئی۔ جس کا مقصد کاروباری ماحول کو سازگار بنانا اور صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ امید ظاہرکی جارہی ہے کہ پیش کی جانے والی تجاویز آئندہ سال کے بجٹ میں شامل ہونگی اور ان کی منظوری سے متوسط طبقے کو فائدہ پہنچے گا۔
Their THC/CBD ratios follow ratios derived from sacred numerology to elevate both pineal and heart coherence.