بھارتی امیرترین صنعتکار مکیش امبانی نے رنویر اور دیپیکا کی بیٹی کو منہ دکھائی میں کیا دیا؟

ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی صنعتکار مکیش امبانی نے بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو دیکھنے کے لیے اسپتال کا دورہ کیا۔ دیپیکا کی بیٹی کی پیدائش ممبئی کے این ایچ ریلائنس اسپتال میں ہوئی جو کہ امبانی خاندان کی ملکیت ہے۔

مکیش امبانی کے اسپتال جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے دلچسپ تبصرے کرنا شروع کر دیے۔ کچھ نے پوچھا کہ امبانی نے بچی کو منہ دکھائی میں کیا تحفہ دیا ہوگا، جبکہ دیگر نے اندازہ لگایا کہ تحفہ بہت قیمتی ہوگا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیمار شوہر کے ساتھ ہسپتال میں شادی کی سالگرہ مناتے ہوئے ویڈیو وائرل

ایک صارف نے کہا کہ امبانی نے بچی کو دبئی میں ایک ولا تحفے میں دیا ہے، جبکہ ایک اور نے سوال کیا کہ اسپتال کے بل کا خرچ کتنا ہوگا۔

دیپیکا اور رنویر کو والدین بننے پر ان کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے مبارکباد دی۔ عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا، اور دیگر کئی نامور شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد دی۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے 2018 میں شادی کی تھی اور فروری میں اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں ستمبر میں بچہ ہوگا۔ رنویر کی ایک پرانی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنی بیوی کی طرح خوبصورت بیٹی کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں