رخ پاکستان: چینی سائنسدانوں نے مچھر کے سائز جتنا چھوٹا سا اور ہلکا پھلکا ڈرون تیار کیا ہے جسے فوجی و طبی مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈرون کو اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے ٹیکس کی شرح کم کر دی
یہ جدید ترین ڈرون چینی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفینس ٹیکنالوجی کی روبوٹکس لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی نے اس جدید ترین ڈرون کے متعلق ایک رپورٹ جاری کی۔ تحقیقاتی ٹیم کے رکن لیانگ ہیکسیانگ نے سی سی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا کہ یہ چھوٹا سا جدید ترین ڈرون کا سائز مچھر جتنا ہے۔ اور اس ڈرون کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ڈرون خفیہ ترین معلومات جمع کرنے، حالت جنگ کی صورت میں مخصوص مشنز کو سر انجام دینے اور حساس علاقوں کی نگرانی کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ جدید ترین ڈرون ۲ چھوٹے پروں سے لیس ہے جوکہ کسی پتے کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ جبکہ اس کی باریک ترین ٹانگیں اسے انتہائی کم وزن اور متحرک بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس ڈرون کی بڑی خاصیت یہ ہے کہ اسے اسمارٹ فون کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ جس کہ بدولت اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسطرح کے مائیکرو ڈرونز کو تیار کرنے کیلئے سب سے مشکل ترین کام ان کے اندر سینسرز ، پاور یونٹس اور کنٹرول سرکٹس کو کم جگہ میں نصب کرنا ہوتا ہے۔
تاحال اس منی ڈرون کا استعمال دفاعی شعبے کیلئے تصور کیا جا رہا ہے۔ مگر سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ڈرون کو مستقبل میں طبی تحقیق اور دیگرسائنسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔