بھارت میں مسجد کے لاوڈ اسپیکر پر پاپندی، مسلمانوں نے پاپندی کا توڑ نکال لیا

بھارت

رخ پاکستان:بھارت کے شہر ممبئی میں مسجدوں کے لاوڈ اسپیکرز کے استعمال پر پاندی عائد کر دی گئی ہے جس وجہ سے مسلمان مشکلات کا شکار ہیں.
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پولیس نے مساجد انتظامیہ کو روکا جس وجہ سے وہاں کی انتظامیہ نے ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کا توڑ نکال لیا ہے. ممبئی کی کافی مساجد کی انتظامیہ نے آن لائن ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہےجوکہ نمازیوں کو اذان اور نماز کا وقت بتاتی ہے. اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کیلئے سب سے پہلے مسجد کو رجسٹر کروانا پڑتا ہے اس کے بعد آپ اذان سن سکتے ہیں اور اپنی نماز ادا کر سکتے ہیں.
یاد رہے کہ بمبئی میں بھارتی جتنا پارٹی کے رکن کیرت سومیا نے ایک تحریک شروع کی تھی کہ اور لاوڈ اسپیکرز کے استعمال کو صوتی آلودگی قرار دیا اور انہوں نے دعوی کیا کہ ہماری تحریک نے مختلف مسجدوں کے 1500 سے زائد لاوڈ اسپیکرز کو اتارا جا چکا ہے.
دسری جانب علما نے بھارتی جتنا پارٹی کی جاری تحریک کے خلاف بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے جنوری 2025 میں کہا کہ مساجد میں لاوڈ اسپیکرز کا استعمال ایک حد تک کرنا صوتی آلودگی میں شمار نہیں کیا جا سکتا. عدالت نے کہا کہ مسجدوں میں دن میں لاوڈاسپیکرز کی اسپیڈ 55 ڈیسیبل اور رات کو 45 ڈیسیبل تک ہو تو اس کو صوتی آلودگی میں شمار نہیں کیا جا سکتا.
عدالتی فیصلے کے بعد پولیس مساجد انتظامیہ پر دباو ڈالتی رہی کہ لاڈ اسپیکر کا استعمال ترک کر دیں جس وجہ سے اذان ایپلیکیشن متعارف کروادی گئی ہے جس کو بکثرت استعمال کیا جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں