عمران خان مائنس نہیں ہوگا، علیمہ خان کے بیان پر علی امین کا ردعمل

علی امین

رخ پاکستان: وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے مخالفین سن لیں کہ جب تک ہم زندہ ہیں عمران خان مائنس نہیں ہوگا عمران خان تب مائنس ہوگا جب ہم زندہ نہیں رہیں گے۔ ہماری لاشوں سے گزر کر ہی مائنس عمران خان ہوگا۔

علی امین نے سب کو خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو لوگ ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں چاہے وہ ہمارے اپنے ہیں یا باہر کے وہ سب سن لیں کہ جب تک ہم زندہ ہیں تب تک کسی کا باپ مائنس خان نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کیلئے ایک پیغام ہے مائنس عمران خان ہماری لاشوں سے گزرنے کے بعد ہوگا اور یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اندر اور باہر کے منافقوں اور اور ان کی سازشوں اور عمران خان کے دشمنوں کو پہچانیں۔ یہ لوگ ہمیں ہمارے مقصد سے ہٹا کر کنفیوز کرکے آپ کو، تحریک انصاف کو، آپ کے لیڈر کی تحریک کو اور آپ کے مقاصد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ لگتا ہے خان کو مائنس کر دیا گیا ہے۔ صحافیوں کی جانب سے علیمہ خان سے سے سوال کیا گیا کہ کے پی کے ایم پی ایز کہتے ہیں کہ وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور انتہائی طاقتور ہیں ہم انہیں ناں نہیں کہہ سکتے۔ اس سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ اگر ان سے بوجھ نہیں اٹھایا جا سکتا تو وہ گھر چلے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے کون کونسے جنگی اثاثے کن ممالک میں موجود ہیں؟ تفصیلات جانیئے

علیمہ خان نے مزید کہا کہ کے پی کے حکومت سے بھیک مانگی کہ اگر عمران خان سے آپ کو ملاقات کی اجازت نہیں ملتی تو آپ اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ جائیں لیکن میری بات پہ کسی نے بھی توجہ نہیں دی۔ لیکن ایک بھی شخص یہاں آ کر نہیں کہتا کہ ہم نے خان سے ملاقات سے کرنی ہے۔مجھے تو یقین نہیں آ رہا کہ کے پی کے حکومت نے کے پی کے اسمبلی میں بجٹ پاس کر لیا جبکہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ عمران خان کی اجازت اور بغیر مشاورت کے بجت پاس نہیں ہوگا۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان 5 ہفتوں سے کہہ رہے تھے کہ میرے ساتھ مشاورت کیئے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم اس بار ہتھیاروں کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے اور وہاں پر مزاحمت کریں۔ ہم پہلے پر امن تھے اور ہمارے کارکنوں کو شہید کر دیا گیا تھا لیکن اس بار ہم پرامن نہیں رہیں گے۔ مزید کہا کہ گولی کا جواب گولی سے اور ڈنڈے کا جواب ڈنڈے سے دیا جائے گا۔ اور اہلیہ عمران خان بشری بی بی کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ اور دوسری جانب احتجاج کیلئے بیرسٹر علی ظفر کو پلان بنا کر پیش کرنے کی ہدایات کی گئی تھی۔
تاہم عمران خان نے عید کے فوری بعد احتجاج کے اعلان کیا تھا لیکن تاحال اس میں کوئی بھی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے کےخلاف 2 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کر دیا ہے اور آڈیو لیک کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ 2 جولائی کو سنایا جائے گا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ نے آڈیو لیک کیس کی سماعت کی اور علی امین گنڈاپور کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت دے دی گئی ہے۔ اب اس کیس کا فیصلہ عم 2 جولائی کو سنایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں