رخ پاکستان: بھارت کے شہر غازی پور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ے شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹر یش دیال نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کیا. اور خاتون نے دعوی کیا کہ یش دیال اور ان کے درمیان گزشتہ 5 سالوں سے ریلیشن تھا.
خاتون کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹر یش دیال نے ان سے شادی کا جھانسہ دے کر ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کرتا رہا ہے اور شادی کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا. اور انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی کرکٹر میری طرح دیگر خواتین کے ساتھ بھی ریلیشن میں ہے.
بھارتی خاتون نے 14 جون کو شکایت شرج کروائی تھی. لیکن کاروائی نہ ہوئی جس کے باعث انہیں اآن لائن پورٹل پر شکایت درج کروانا پڑی.
یہ بھی پڑھیں: عمران خان مائنس نہیں ہوگا، علیمہ خان کے بیان پر علی امین کا ردعمل
یاد رہے کہ خاتون کے پاس بھارتی کرکٹر کے مختلف ثبوت جیسا کہ پیغامات، تصویریں، ویڈیو کالز اور اسکرین شارٹس موجود ہیں. خاتون نے مطالبہ کیا کہ کرکٹر کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے. اور کہا کہ یہ کارروائی نہ صرف ان کیلئے ہے بلکہ تمام خواتین کیلئے ہے جو اس طرح کے ریلیشن شپ کا باعث بنتی ہیں.
یاد رہے کہ یش دیال چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے اآئی پی ایل 2025 میں کھیل چکے ہیں اور 15 میچز میں مکمل طور پر 13 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور اس کے علاوہ یش دیال اترپردیش کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں.