وزیراعظم اور وزیر ریلوے کے لگژری سیلون عوام کے نام، کرایہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

لگژری سیلون

رخ پاکستان: پاکستان ریلوے کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر عوام کی خدمت کیلئے لگژری سیلون دستیاب ہوگا. یہ سیلون ماضی میں وزیراعظم کے زیراستعمال رہ چکا ہے. وزیراعظم کے لگژری سیلون میں ہر وہ سہولت موجود ہے جس کی شہری تمنا ہی کر سکتے تھے. سیلون میں 2 بیڈ رومز، اٹیچ باتھ روم، فریج، اوون، گیزر، کچن، ڈائننگ ٹیبل، ایل ای ڈی ٹی وی، ٹی وی لاونچ ، سلپ اے سی اور ٹیلی فون ایکسچینج جیسی سہولیات موجود ہونگی. سیلون میں 10 لوگوں کے سونے کی جگہ بھی موجود ہے. اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سیلون بلٹ پروف ہے.

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر پہ جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام، مقدمہ درج

لگژری سیلون میں اسلام آباد سے لاہور تک کے سفر کا کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ کراچی سے لاہور تک کے سفر کا کرایہ 6 لاکھ روپے ہوگا.
دوسری جانب وزیر ریلوے نے بھی اپنا سیلون عوام کے نام کر دیا ہے. وزیر ریلوے کے سیلون میں ایک بیڈ روم اور باقی تمام سہولیات وزیراعظم کے لگژری سیلون جیسی ہونگی. لیکن وزیر ریلوے کے سیلون کا کرایہ وزیراعظم کے سیلون سے کافی کم ہوگا. اسلام آباد سے لاہور ایک لاکھ جبکہ کراچی سے لاہور تک 4 لاکھ کرایہ ہوگا.
یاد رہے کہ عام عوام اسی ریٹ پر کسی بھی وقت انہی ریٹس پر سی ای او ریلوے، چیئرمین ریلوے اور آئی جی ریلوے کے سلونز کو بھی بک کروا سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں