مظفرگڑھ میں 3 بہنوں کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والا بھائی عدالت سے بری

مظفرگڑھ میں 3 بہنوں کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والا بھائی عدالت سے بری

مظفرگڑھ میں 3 بہنوں کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والا بھائی عدالت سے بری

مظفرگڑھ میں 3 بہنوں کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والا بھائی عدالت سے بری

پولیس کے مطابق والدین نے ملزم باسط کو معاف کر دیا جس کی وجہ سے ملزم کی بریت کی راہ ہموار ہوئی۔
یاد رہے کہ باسط نے اپنی گرفتاری کے بعد بہنوں کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد میں ماں اور بیٹی نے خودکشی کرلی

مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں 3 بہنوں 7 سالہ ابیہہ، 8 سالہ زہرہ اور 11سالہ عریشہ کی گلہ کٹی لاشیں ان کے گھر سے ملحقہ رہائشی کوارٹر سے ملی تھیں۔ پولیس نے ان کے بھائی باسط کو گرفتار کیا اور اس نے بہنوں کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔

ایک سال سے زیادہ وقت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد آصف نے باسط کو بری کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے اپنے بیٹے باسط کو معاف کر دیا جس کی وجہ سے عدالت نے اس کی بریت کا حکم دیا۔

ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے کہا ہے کہ عدالت کے تحریری فیصلے کا جائزہ لے کر اپیل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں