امریکی کھلاڑی نے ایک ہی میچ میں 2 ٹیموں سے کھیل کر نیا ریکارڈ بنا دیا
امریکا کی میجر لیگ بیس بال (ایم ایل بی) میں ایک کھلاڑی نے ایک دلچسپ کارنامہ انجام دیا ہے۔ 29 سالہ ڈینی جینسن نے ایک ہی گیم میں دو مختلف ٹیموں کی جانب سے کھیل کر نئی تاریخ رقم کی۔
مزید پڑھیں: لاہور میں سگریٹ جلانے سے منع کرنے پر 60 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق 26 جنوری کو ٹورونٹو بلیو جیز اور بوسٹن ریڈ ساکس کے درمیان ایک میچ ہونا تھا، لیکن شدید بارش کی وجہ سے کھیل کو روک دیا گیا۔ اس وقت جینسن ٹورونٹو بلیو جیز کی جانب سے کھیل رہے تھے اور دوسری اننگز میں بوسٹن کے کٹر کرافورڈ کے خلاف بیٹنگ کی۔
کھیل روکنے کے بعد بلیو جیز نے جینسن کو 27 جولائی کو بوسٹن ریڈ ساکس کو فروخت کر دیا۔ چونکہ وہ اس رکے ہوئے میچ کا حصہ تھے، بوسٹن کے منیجر ایلکس کورا نے کہا کہ وہ جینسن کو دوبارہ کھیلنے کی اجازت دیں گے، لیکن اب وہ ریڈ ساکس کی طرف سے کھیلیں گے۔
جب کھیل دوبارہ شروع ہوا، تو جینسن بوسٹن ریڈ ساکس کے فیلڈر کے طور پر میدان میں تھے اور بلیو جیز کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑی کی جگہ ڈالٹن وارشو کو پِنچ ہٹنگ کے لیے بھیجا گیا۔
یہ پہلی بار ہے کہ ایم ایل بی کی تاریخ میں کسی کھلاڑی نے ایک ہی گیم میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔