رخ پاکستان: معروف اداکارہ فریال محمود ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا پر متنازع ڈانس اور نازیبا لباس کی لباس کی وجہ سے ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں. اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک بلیک اور وائٹ ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ وہ نہیں جینا گانے پر نازیبا لباس میں بولڈ انداز میں رقص کر رہی ہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ اداکارہ انتہائی چھوٹا لباس پہنے ہوئے ہے. جس وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں فریق بننے سے انکار کر دیا
فریال محمود نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو گزشتہ سال کی ہے. جبکہ وہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہتی تھیں کیونکہ وہ اس ویڈیو میں موٹی نظر آرہی تھیں. لیکن ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے وہ خوش ہیں اور اس لمحے کو وہ خوبصورت لمحہ مانتی ہیں. اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کیپشن میں کہا کہ وہ خوش ذائقہ کھانا کھانے جا رہی ہیں اور نئے کپڑے بھی خریدنا چاہتی ہیں.
ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے.