معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو پاکستانی عرفی جاوید قرار دے دیا گیا
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے سرخ اوور شرٹ، سفید ٹاپ اور جینز پہنی ہوئی تھی۔
ان تصاویر پر صارفین نے تنقید کی اور آئمہ بیگ کا موازنہ بھارت کی مشہور ماڈل عرفی جاوید سے کیا۔ جو اپنے متنازعہ لباس کی وجہ سے اکثر تنقید کا شکار ہوتی ہیں۔ بعض لوگوں نے کہا کہ آئمہ بیگ مختصر لباس میں تصویریں شیئر کر کے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: عرفی جاوید کی نازیبا تصاویر کیسے لیک ہوئیں؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں
دوسری طرف آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان محبت کی خبریں بھی چل رہی ہیں۔ انہیں مختلف جگہوں پر ساتھ دیکھا گیا ہے اور آئمہ بیگ نے زین احمد کی پوسٹس پر محبت بھرے کمنٹس بھی کیے ہیں جس سے لگتا ہے کہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے ماضی میں اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی لیکن ستمبر 2022 میں دونوں نے اپنی منگنی توڑ دی۔