اگر کسی کو شوق ہے تو علی امین گنڈاپور کیخلاف تحریک عدم اعتماد لے آئے، بیرسٹر گوہر خان

بیرسٹر گوہر

رخ پاکستان: نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ مجھے عمران خان نے پی ٹی آئی کا چیئرمین بنایا ہے اور کچھ لوگو ں‌نے عمران خان کو یہ فیصلہ واپس لینے کا بولا تھا لیکن عمران خان نے اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار کر دیا تھا.
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کے پی کے ایم پی ایز کسی دوسری پارٹی میں نہیں جائیں گے اگر کسی کو شوق ہے تو وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئے کامیاب نہیں ہوگی. ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے.

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں فریق بننے سے انکار کر دیا

بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف کی جیتی ہوئی نشستوں کو بانٹاگیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے.
مزید کہا کہ پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن اختلافات پارٹی سے باہر نہیں آنے چاہیئے اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کے کچھ بیانات نامناسب ہیں جس طرح علی امین گنڈاپور ہمارے لئے قابل عزت ہیں اسی طرح جنید اکبر خان بھی ہیں.
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں ملی بجٹ مشروط پاس کیا گیا. عمران خان کی رہائی کیلئے کارکنان کا بہت زیادہ بوجھ ہے اور خان کی رہائی کیلئے ہم ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں