غزہ:اسرائیلی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 فلسطینی شہید

غزہ:اسرائیلی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 فلسطینی شہید

غزہ:اسرائیلی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 فلسطینی شہید

غزہ:اسرائیلی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملے ابھی بھی جاری ہیں اور نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حالیہ بمباری میں غزہ سٹی میں ایک خاتون اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 19 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا راج، نسلی و مذہبی اقلیتوں کی بقا خطرے میں

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں اور بین الاقوامی ادارے جنگ بندی کی درخواستیں بھی بے جواب ہیں۔ اقوام متحدہ، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، اور انروا نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے تاکہ انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ کے اداروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کے لیے ضروری ہے۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 5 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو کی ویکسین دی جا چکی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں 1205 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 41 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 95 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

حماس نے بتایا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی حمایت سے امریکا کی تجویز کردہ جنگ بندی کو بغیر کسی نئی شرط کے قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں