کون سے یورپی ملک تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر ہزاروں ڈالر دے رہے ہیں؟
ایک یورپی ملک ایسا بھی ہے جو تارکین وطن کو اپنے ملک چھوڑنے کے لیے بڑا معاوضہ دیتا ہے۔ یہ ملک سویڈن ہے جس نے حال ہی میں اپنی پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔
سویڈن نے اب رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جانے والے تارکین وطن کو 34 ہزار ڈالر (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم 1984 سے دی جا رہی ہے مگر پہلے کم ہونے کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو اس کا علم نہیں تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! برطانیہ نے ای ویزا سسٹم متعارف کروانے کا اعلان کردیا
سویڈن کے وزیر برائے مائیگریشن نے بتایا ہے کہ یہ رقم 2026 سے دی جائے گی۔ سویڈن کو حالیہ سالوں میں تارکین وطن کے مسئلے سے مشکلات کا سامنا ہے اور اس گرانٹ کا مقصد لوگوں کو واپس جانے کی ترغیب دینا ہے۔
یورپ کے دیگر ممالک بھی اس قسم کی گرانٹ دیتے ہیں جیسے کہ ڈنمارک 15 ہزار ڈالر، ناروے 14 ہزار ڈالر، فرانس 2 ہزار 800 ڈالر اور جرمنی 2 ہزار ڈالر دیتا ہے۔