لکی مروت میں فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

lakki marwat firing incident

رخ پاکستان: لکی مروت میں‌نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ٹریفک پولیس کے اہلکار شہید ہوگئے ہیں. پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت میں 2 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار دم دوڑ گئے. جبکہ نامعلوم ملزمان جاتے ہوئے دونوں اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے.

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں‌مون سون بارشوں کے باعث 46 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی
وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں‌گے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ہم ان کی مالی معاونت کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے کے بہادر سپوتوں کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں اور تمام شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں