پی آئی اے پائلٹ پشاور جانے والی پرواز کو کراچی لے آیا،ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے بہت سے مسائل کا شکار ہے۔ ایک طرف تو روزانہ کی بنیاد پر فلائٹس منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں اور دوسری طرف پی آئی اے اکثر مسافروں کا سامان بھی ساتھ نہیں لاتی جس وجہ سے لوگ شدید غصہ میں ہیں۔

مزید پڑھیں: ہوائی جہاز کا سفر سکون دہ بنانے کیلئے کونسی سیٹ کا انتخاب کریں؟

پچھلے دنوں پی آئی اے نے اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز کے مسافروں کو ان کے سامان کے بغیر ہی گلگت پہنچا دیا۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ پائلٹ نے پشاور جانے والی فلائٹ کو غلطی سے کراچی لے آیا۔ اس پر صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔

جہاز میں موجود مسافروں نے بتایا کہ وہ 30 گھنٹے سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں لیکن پرواز پشاور کی بجائے کراچی اتار دی گئی ہے اور اب پولیس پائلٹ کو جہاز سے اتارنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسی بڑی غلطی ممکن ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں