ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے، محسن نقوی

محسن نقوی

رخ پاکستان: اسلام آباد میں محرم الحرام کے بارے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے اکرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ایران اسرائیل جنگ بندی میں بہت اہم کردار ہے. اور اس جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی کا اہم کردار ہے.
محسن نقوی نے پوری دنیا کو اتحاد کا پیغام دینے کیلئے 14 اگست کو فیصل مسجد اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے علما کو ایک ساتھ نماز ادا کرنے کی دعوت دی.

یہ بھی پڑھیں: حماس جنگ بندی کی شرائط کی قبول کرے، ٹرمپ

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو غیبی مدد ملی. بھارت نے پاکستان کی ایئر بیس پر 11 میزائل فائر کیئے. اور اس ایئربیس پر پاکستان کے 9 یا 11 طیارے کھڑے تھے مگر تمام میزائل اس بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی بھی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا اور ہمارا بھارتی شہری آبادی پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں تھا مگر جب پاکستان نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارت کی طرف میزائل داغے تو ان میں سے ایک میزائل کے فائر کرنے میں فرق آیا جس وجہ سے ہمیں خدشہ تھا کہ میزائل بھارتی آبادی پر گرے گا مگر غیبی مدد آئی اور میزائل بھارتی سب سے بڑے آئل ڈپو پر لگا اور یہ دو مثالیں اللہ تعالی کی طرف سے ملنے والی غیبی مدد کو ثابت کرتی ہیں.

محسن نقوی نے مزید کہا کہ جب بھارت نے ملک پاکستان پر حملے کیئے تو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ڈٹ کر کھڑے تھے اور عزم تھا بھارت کو اس سے 4 گنا بڑے حملےکو بھگتنا پڑے گا.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران اسرائیل جنگ کے متعلق گفتگو کرتے کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں وزیراعظم کا اہم کردار رہا ہے. اور جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہی تھی. اور عالمی رہنماوں کو اس حوالے سے قائل کرنے میں ہمارے لیڈران کا بہت اہم کردار تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں