تنخواہوں میں اضافہ پر خواجہ آصف کی تنقید،اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا

خواجہ آصف

رخ پاکستان: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تنخواہوں میں پر خواجہ آصف کی تنقید کی وجہ سے ایک خط لکھا جس میں یہ ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف کو سونپ دی گئی ہے. ایاز صادق نے خط میں لکھا کہ مجھے تنخواہوں کے اضافہ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور نہ میرا کوئی تعلق ہے. تنخواہوں میں اضافہ کرنا یا نہ کرنا وزیراعظم کے اختیار میں ہے. اور کہا کہ میری تنخواہ میں اضافہ نہ کیا جائے میرا کوئی مطالبہ نہیں ہے.

یہ بھی پرھیں: ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے، محسن نقوی

اسپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ آصف کا نام نہیں لیا لیکن خواجہ آصف کے بیان کی وجہ سے خط لکھا اور اب شہباز شریف ہی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کریں گے.
یاد رہے کہ خواجہ آصف نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کو مالی فضول خرچی قرار دیا. خواجہ آصف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ نہ صرف فضول خرچی کے زمرے میں آتا ہے بلکہ ایک حد سے زیادہ اخراجات کے زمرے میں بھی آتا ہے. لہذا تنخواہوں میں اضافہ اور مراعات میں اضافہ بھی فضول خرچی کے زمرے میں آتا ہے. عام عوام کے حالات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیئے.
یاد رہے کہ اس سے قبل تنخواہوں میں 500 فیصد تک منظوری دی گئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں