رخ پاکستان: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور اچانک سیلاب کے خطرات کے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے.نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے جاری الرٹ میں کہا کہ مون سون ہواوں کے ساتھ ساتھ مغرب سے پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں موسمی صورتحال خراب ہو سکتی ہے.
اسلام آباد،راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جہلم، خوشاب، میانوالی، چکوال، اٹک، لاہور، گجرات، قصور اور اوکاڑہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، خانیوال اوررحیم یار خان میں ہلکی پھلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے. دوسری جانب سوات، مالاکنڈ، چترال، شانگلہ، دیر، کوہستان، صوابی، چارسدہ،بٹگرام، مالاکنڈ، پشاور، ہری پور، بونیر، مانسہرہ، بنوں اور ،کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں میں شدید طوفانی بارش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے.
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے، محسن نقوی
گلگت، مظفرآباد، ہنزہ، وادی نیلم،شیگر، راولا کوٹ، ہویلی، دیامر، استور، گانچھے، اور باغ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اورشام اور رات کے اوقات میں7 سے 12 جولائی تک اچانک سیلاب، راستے بند ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے.
سندھ میں کراچی، کشمور، میرپورخاص، سکھر، عمر کوٹ، حیدرآباد، تھرپارکر، نوابشاہ، جامشورو، بدین، سانگھر، مٹھی، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، خیرپور، دادو، لاڑکانہ اور ٹھٹھہ میں ہلکی بارشوں کی پشینگوئی کی گئی ہے.
بلوچستان میں ژوب، قلات، بارکھان، کوہلو، سبی، کوئٹہ، خضدار، زیارت، لسبیلہ، قلات، جعفرآباد، نصیرآباداور آواران میں بھی شدید بارشوں کا امکان ظاہرکیا گیا ہے.
دوسری جانب عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے سیاحوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں.