بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر تشدد: بھارت اور بنگلہ دیش سیریز منسوخی کا خدشہ

بھارتی کرکٹ شائقین نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر تشدد کی وجہ سے کرکٹ سیریز منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بھارت کی ہوم سیریز کے خلاف ناراضی ظاہر کی اور کہا ہے کہ جب تک بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم بند نہیں ہوتے تب تک میچز نہیں ہونے چاہییں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے بعد ایک اور کھلاڑی پر مقدمہ درج کر لیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک رائٹ ونگ گروپ “جانا جگروتی سمتی” نے میچز کی منسوخی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی حالت کے باعث میچز نہیں ہونے چاہئیں۔

دوسری جانب بہت سے بھارتی کرکٹ شائقین بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان میچز دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں لیکن انتہا پسند تنظیموں نے ان میچز کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 5 اگست کے بعد بنگلہ دیش میں فرقہ وارانہ جھڑپوں کے دوران اقلیتی برادری کے ہزاروں گھروں اور کاروبار کو نقصان پہنچا ہے اور کم از کم 22 عبادت گاہوں پر حملے ہوئے ہیں۔ کچھ بھارتی شائقین اس صورتحال کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ممکنہ مظاہروں کی بھی اطلاع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں