ایپل واچ سیریز 10 متعارف کروادی گئی،خاص بات کیا ہے؟
ایپل واچ سیریز 10 متعارف کرائی گئی ہے جس میں تیز چارجنگ کی خاصیت شامل ہے۔ اس بار واچ کا ڈیزائن پتلا ہے اور اسکرینز بھی پہلے سے بڑی ہیں۔
سیریز 10 میں چارجنگ کی رفتار بہت بہتر ہے کیونکہ اس کے پچھلے شیشے کے نیچے نئی کوائلز ہیں جو اسے صرف 30 منٹ میں 80 فیصد تک چارج کر دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی فون 16 کے چاروں ماڈلز کی قیمتیں منظر عام پر آگئیں
اس کی بڑی اسکرینیں گانے منتخب کرنے یا ٹیکسٹ میسج کا جواب دینے میں آسانی فراہم کرتی ہیں۔
نئے اسپیکرز کی وجہ سے آپ ہیڈ فون کے بغیر بھی پوڈ کاسٹ، موسیقی یا آڈیو بکس سن سکتے ہیں۔
ایپل نے نیند کی کمی کا پتہ لگانے کی نئی خصوصیت بھی شامل کی ہے۔
لیکن اگر آپ ڈائیونگ یا ہائیکنگ کے شوقین ہیں تو آپ کو بہتر جی پی ایس کی ضرورت ہو سکتی ہے۔