یوٹیوب پر کی جانے والی ایک اور تبدیلی کے بعد صارفین شدید غصے میں مبتلا
گوگل نے اپنی ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب پر ویڈیو کو روکنے (پاز کرنے) پر اشتہارات دکھانا شروع کر دیے ہیں۔ یہ نیا طریقہ صرف ٹی وی پر لاگو کیا گیا ہے لیکن صارفین کافی غصہ میں ہیں۔
اس تبدیلی سے پہلے یوٹیوب نے ایڈ بلاکرز کے استعمال کے خلاف کارروائی کی تھی۔ جب ویڈیو کو پاز کیا جائے گا، تو اسکرین کے دائیں جانب ایک ایڈ کارنر میں اشتہارات دکھائی دیں گے جس میں پروموشنل گرافکس، معلومات، اور ایک ڈس مس بٹن ہوگا۔
مزید پڑھیں: آئی فون 16 کے چاروں ماڈلز کی قیمتیں منظر عام پر آگئیں
جو لوگ ویڈیوز کے دوران اشتہارات سے بچنا چاہتے ہیں وہ یوٹیوب کی پریمیم سروس خرید سکتے ہیں جو 14 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے کہا کہ وہ ایڈ بلاکر حاصل کرنے کے لیے کمپیوٹر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اشتہارات مزاحیہ ہوتے جا رہے ہیں۔ دوسرے صارف نے کہا کہ یہ صورت حال بہتر ہونے کے بجائے اور خراب ہو سکتی ہے۔