کراچی سپر ہائی وے سے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل کے ڈرائیور کی لاش برآمد

کراچی سپر ہائی وے سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل کے ڈرائیور کی لاش برآمد

کراچی میں سپرہائی وے پر آغا خیل گراونڈ کے قریب پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے ڈرائیور کی گولی لگی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق صبح 4 بجے مقتول شاہنواز گھر سے نکلا اور اس کی لاش صبح 6:50 پر سڑک کے کنارے ملی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں 21 ستمبر کو جلسہ ہوگا،اگر ہمیں روکا گیا تو ہم جیلیں بھر دیں گے،عمران خان

خیال ہے کہ ملزمان نے اسے کسی اور جگہ قتل کیا اور پھر لاش وہاں پھینک دی۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شاہنواز کے خاندان کا کہنا ہے کہ اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ وہ روزانہ ڈیوٹی پر جاتا تھا اور آج بھی اسی لیے نکلا تھا۔ انہیں صبح 7 بجے لاش ملنے کی اطلاع ملی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شاہنواز ان کے پاس 20 سال سے ڈرائیور تھا۔ اس کی موٹر سائیکل غائب ہے لیکن دیگر قیمتی چیزیں موجود ہیں۔ انہوں نے پولیس سے کہا ہے کہ معاملے کی اچھی طرح تفتیش کی جائے۔ حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ شاہنواز نے کبھی کسی خطرے یا دھمکی کا ذکر نہیں کیا اور تفتیش سے اصل وجہ سامنے آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں