ٹنڈوآدم میں تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کا ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف احتجاج
ٹنڈوآدم میں مختلف سیاسی جماعتوں نے پی ٹی آئی، جمعیت علمائے اسلام، ایس یو پی، سندھی لٹریری سوسائٹی، ساگا، اربن ایکشن کمیٹی اور قومی عوامی تحریک کی کال پر ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: ٹنڈوآدم میں بینظیر سپورٹ پروگرام سے وظیفہ لینے والی عورتوں کی جانب سے کٹوتی کے خلاف احتجاج
اس موقع پر نثار خان مہمند، فیض محمد ڈیرو، گل حسن لاکو اور دیگر نے ارسا کی ترمیم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے ہم آئی آر ایس اے ترمیم کو مسترد کرتے ہیں اور اس ترمیم کی بھرپور مزاحمت کرتے ہیں۔
مزید کہا کہ سندھ کا پانی وفاق کے حوالے کرنا سندھ کے ساتھ غیر قانونی ہے اور سندھیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ ارسا ترمیم کو واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا
رپورٹ: قیوم خان