سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اب بالی ووڈ فلموں میں بطور اداکار نظر آئیں گے

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو میلبورن میں دریائے یارا کے قریب ایک فلم کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ 37 سالہ وارنر نے سفید پینٹ اور پھولدار شرٹ پہنی ہوئی تھی اور وہ ایک سرخ ہیلی کاپٹر سے باہر نکل رہے تھے۔

تصاویر میں دیکھا گیا کہ وہ ہیلی کاپٹر سے نکل کر ایک بڑا لولی پاپ چوس رہے ہیں۔ وہ قریب کھڑے سیکیورٹی عملے سے بات کر رہے ہیں اور اپنی جیب سے سنہری رنگ کی پستول نکال لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی کھلاڑی نے ایک ہی میچ میں 2 ٹیموں سے کھیل کر نیا ریکارڈ بنا دیا

فلم کا نام ابھی معلوم نہیں ہوا، مگر لگتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اس میں ڈان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور وہ پہلے بھی ایک بھارتی ٹی وی اشتہار میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے جنوری میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں