زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں آگ کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کو خوراک فراہم کرنے کے لیے 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس سال افریقہ کے جنوبی علاقوں میں فصلیں خراب ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے تقریباً 68 ملین لوگ بھوک کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں: بیوی کو 100 سے زائد بار کالز کرنے پر شوہر کو گرفتار کرلیا گیا
زمبابوے کی حکومت نے بتایا ہے کہ یہ 1988 کے بعد پہلا موقع ہے جب اتنے بڑے پیمانے پر ہاتھیوں کو ذبح کیا جائے گا۔
افریقہ کے جنوبی ممالک جیسے زمبابوے، زیمبیا، بوسٹوانا، انگولا اور نمیبیا میں دنیا کے سب سے زیادہ ہاتھی ہیں اور ان کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔
زمبابوے میں 84 ہزار سے زیادہ ہاتھی ہیں، جن میں سے 55 ہزار نیشنل پارکس میں ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کو ذبح کرنے سے نیشنل پارکس پر بوجھ کم ہوگا اور انسانی جانوں کو بچایا جا سکے گا۔