منچن آباد میں واپڈا ملازمین کی نااہلی شہری کی جان لے گئی

منچن آباد میں واپڈا ملازمین کی نااہلی شہری کی جان لے گئی

منچن آباد میں واپڈا ملازمین کی نااہلی شہری کی جان لے گئی

منچن آباد میں واپڈا ملازمین کی نااہلی شہری کی جان لے گئی

تفصیلات کے مطابق منچن آباد میں شہری کو پیشہ ورانہ کام کرنے پر مجبور اور حفاظتی اقدامات کے بغیر ہائی وولٹیج تاروں سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر مجبور کرنے کے نتائج سنگین نکلے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب واپڈا کے لائن مین نیاز احمد اور عبدالستار نے ابوسفیان کو 11 ہزار واٹ کے کھمبے پر چڑھا کر جمپر لگانے کا کہا۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ پیچھے سے بجلی بند ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں سگریٹ جلانے سے منع کرنے پر 60 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا

ابوسفیان نے جیسے ہی جمپر کو چھوا اس کے جسم سے بجلی کے شعلے نکلنے لگے اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو کو اطلاع دی،ابوسفیان کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے سبب لاہور ریفر کیا گیا، مگر سفیان رستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ:راشد ڈھڈی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں