تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تشدد رحیم یار خان کے علاقے جند والی سڑک پر پیش آیا جہاں پر ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے۔
مزید پڑھیں: حیدرآباد میں ماں اور بیٹی نے خودکشی کرلی
پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے پر دلہے کے 45 سالہ کزن کو دلہن کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلے سے ہونٹ اور ناک کاٹ دیا، بیٹے پر تشدد ہوتا دیکھ کر متاثرہ شخص کا باپ صدمے سے چل بسا۔جبکہ پولیس کے مطابق 9 ماہ قبل ملزمان کی بہن سے متاثرہ شخص کے کزن نے پسند کی شادی کی تھی۔ لڑکی کے بھائیوں نے بدلہ لینے کیلئے لڑکے کے کزن پر تشدد کیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی شخص کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔