بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہیں کسی بھی کام پر زیادہ توجہ دینا مشکل ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکار سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ کو ملتے تھے،سلمان خان نے بتا دیا
انہوں نے کہا کہ وہ “اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر” (اے ڈی ایچ ڈی) میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ میک اپ سیٹ پر 45 منٹ سے زیادہ وقت نہیں گزار سکتی۔ اس لیے وہ سادہ رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
عالیہ نے مزید کہا کہ اسی بیماری کی وجہ سے وہ اپنے کام کو جلدی کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے لوگ بھی جلدی کریں۔
یاد رہے کہ اے ڈی ایچ ڈی ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں مبتلا افراد کو توجہ دینے میں دشواری ہوتی ہے اور وہ اکثر ضرورت سے زیادہ سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں۔