پاکستان میں نئی لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتیں اور خصوصیات سامنے آگئیں
ماسٹر چانگان آج 20 ستمبر 2024 کو دیپال ایس یو وی ایس 07 اور سیڈان ایل 07 لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ یہ دونوں الیکٹرک گاڑیاں سی اے ٹی ایل، ہواوے اور چانگان کے اشتراک سے تیار کی گئی ہیں اور جلد پاکستان کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس سے صارفین میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔ یہ گاڑیاں چانگان کے ڈیلرشپس کے ذریعے پیش کی جائیں گی۔ جہاں ان کی باضابطہ لانچنگ ہوگی۔
الیکٹرک گاڑیوں کی خصوصیات
دیپال ایل 07 (سیڈان)
پاور: 250 ایچ پی / 320 این ایم
بیٹری: 66.8 کلو واٹ
ڈرائیونگ رینج: 540 کلومیٹر
سپیڈ 100 سے 0 کلومیٹر فی گھنٹہ: 5.9 سیکنڈ
چارجنگ: 35 منٹ میں 30 فیصد سے 80 فیصد
مزید پڑھیں: ایپل واچ سیریز 10 متعارف کروادی گئی،خاص بات کیا ہے؟
دیپال ایس 07 (ایس یو وی)
پاور: 250 ایچ پی / 320 این ایم
بیٹری: 66.8 کلو واٹ
ڈرائیونگ رینج: 485 کلومیٹر
سپیڈ 100 سے 0 کلومیٹر فی گھنٹہ: 6.7 سیکنڈ
چارجنگ: 35 منٹ میں 30 فیصد سے 80 فیصد
قیمتیں
دیپال ایل 07 (سیڈان): 15.5 ملین روپے (1 کروڑ 55 لاکھ روپے)
دیپال ایس 07 (ایس یو وی): 16.5 ملین روپے (1 کروڑ 65 لاکھ روپے)
ان گاڑیوں کی بکنگ جاری ہے اور توقع ہے کہ دسمبر 2024 میں ان کی فراہمی شروع کی جائے گی۔ صارفین اپنی قریبی چانگان ڈیلر شاپ پر جا کر بکنگ کروا سکتے ہیں۔