اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا

اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا

اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا

اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا

یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوے کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان اسرائیل کے حامی ہیں اور فوج کے مخالف ہیں۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق عمران خان نے عوامی سطح پر اسرائیل کے خلاف سخت بیانات دیے لیکن اندرونی طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ مضمون میں کہا گیا کہ عمران خان کی حالیہ انتخابات میں کامیابی پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات کا دوبارہ جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی فوجی قیادت نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر آنے سے روک رکھا ہے اور اس میں تبدیلی کے لیے موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا ہوگا جس میں عمران خان کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل فلسطین کے علاقوں سے اپنا قبضہ ختم کرے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

مضمون میں یہ بھی ذکر ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں آئے تو وہ پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عمران خان کے بڑھتے اثر و رسوخ اور اقتصادی بحران کے پس منظر میں یہ دیکھنا ہوگا کہ پاکستاناسرائیل کے خلاف اپنی روایتی دشمنی کو کس حد تک کم کر سکتا ہے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق اگر پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے تو اسے زراعت، سائبر سیکیورٹی، دفاع اور مالی سرمایہ کاری کے اہم فوائد مل سکتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون پر پنجاب کی وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو ہم خیال قرار دیا اور یہ بتایا کہ عمران خان اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں