ٹک ٹاکرز کے لئے بڑی خوشخبری، صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان
ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کا اشارہ دیا ہے جس کا انتظار بہت سے لوگ کر رہے تھے۔ اس فیچر کا نام ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ ہے اور اس کے ذریعے صارفین بغیر ویڈیو کو ڈیلیٹ کیے اور اسے ایڈٹ کرکے دوبارہ پوسٹ کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: یوٹیوب پر کی جانے والی ایک اور تبدیلی کے بعد صارفین شدید غصے میں مبتلا
ٹک ٹاک نے بتایا ہے کہ یہ فیچر ان لوگوں کے لیے بہت مفید ہوگا جو ایپ میں براہ راست ویڈیوز بنانا اور ایڈٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس کے ذریعے صارفین ان ویڈیوز کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے جو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ بجائے اس کے کہ انہیں ڈیلیٹ کرنا پڑے۔
صارفین پہلے سے اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کو ایڈٹ کر سکیں گے اور انہیں دوبارہ ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لیکن اگر آپ کسی اور ایپ جیسے کیپ کٹ کا استعمال کر رہے ہیں تو آپ یہ فیچر نہیں استعمال کر سکیں گے۔
اگر آپ ٹک ٹاک میں اپنے کلپس ایڈٹ کرتے ہیں تو یہ فیچر آپ کو دوبارہ ایڈٹ کرنے کی سہولت دے گا۔ مثلاً اگر آپ نے کوئی ویڈیو بنائی اور آپ کو کوئی نیا خیال آ گیا تو آپ اسے ایڈٹ کر کے دوبارہ پوسٹ کر سکتے ہیں۔
اس فیچر سے نہ صرف آپ کا وقت بچے گا بلکہ صارفین کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔ آپ اپنی اپ لوڈ کردہ ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کے بجائے اسے ڈرافٹ میں منتقل کر کے ایڈٹ کر سکتے ہیں اور پھر دوبارہ پوسٹ کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر ابھی باقاعدہ طور پر شامل نہیں کیا گیا لیکن جلد ہی اسے ایپ میں متعارف کرایا جائے گا جس سے صارفین اپنی ویڈیوز کو بہتر بنا سکیں گے اور انہیں بہتر ردعمل ملے گا۔