لاہور میں سوتیلی ماں کا بیٹی پر بدترین تشدد، متاثرہ 9 سالہ بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے شاہدرہ میں سوتیلی ماں نےبیٹی پر بدترین تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق سوتیلی ماں کےبدترین تشدد کی وجہ سے نو سالہ مریم شدید زخمی ہوگئی اور سوتیلی والدہ تشدد کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں جبکہ مریم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: مالک نے نوکری چھوڑنے پر ملازم پر ڈیڑھ سال بعد بجلی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا
ذرائع کے مطابق مریم کی حقیقی والدہ عمرہ کی ادائیگی پر جانے سے قبل بیٹی کو سوتیلی ماں کے پاس چھوڑ کرگئی تھی اور عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر معلوم ہوا کہ میری بیٹی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جسے شہنازنےتشددکا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس نے سوتیلی والدہ شہناز کےخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔