بالی ووڈ کے ستارے اپنی سیکیورٹی کی طرح اپنے بچوں کی دیکھ بھال میں بھی پیسوں کی کمی محسوس نہیں کرتے۔ وہ مہنگے معاوضوں پر نینیوں کو رکھنا پسند کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکار سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ کو ملتے تھے،سلمان خان نے بتا دیا
پچھلے سال بھارتی میڈیا میں ان نینیوں کی تنخواہوں کی کچھ تفصیلات شائع کی گئی تھیں جن کی تفصیلات کچھ یوں ہے۔
عامر خان
عامر خان اپنے بیٹے آزاد کی نینی کو سالانہ 2.5 کروڑ روپے دیتے ہیں۔ حالانکہ آزاد اب بڑا ہو چکا ہے نینی پھر بھی اس کی دیکھ بھال کے لیے موجود رہتی ہے۔
کرینہ کپور
کرینہ کپور پٹودی خاندان کی بہو ہیں۔ اپنے بیٹوں جے اور تیمور کی نینی کو ماہانہ 3 لاکھ روپے دیتی ہیں۔
شاہ رخ خان
مختلف رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنے چھوٹے بیٹے ابراہم کی نینی کو 2 سے 5 لاکھ روپے ماہانہ دیتے ہیں ۔
کرن جوہر
کرن جوہر نے اپنے بچوں یش اور روحی کی دیکھ بھال کے لیے 2 نینی رکھی ہیں۔ جن میں سے ہر ایک کو 3 سے 4 لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں جو مجموعی طور پر 6 سے 8 لاکھ بنتا ہے۔
سنی لیون
سنی لیون کے 3 بچوں کی دیکھ بھال کے لیے 2 نینی ہیں اور ہر نینی کو 2 لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے۔
شاہد کپور اور میرا راجپوت
شاہد کپور کی نینی کو 80 ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں۔
نیہا دھوپیا
نیہا دھوپیا اپنے دونوں بچوں کی نینی کو 60 ہزار روپے ماہانہ دیتی ہیں۔