کیا گوگل پاسورڈ کو ختم کرنے جا رہا ہے؟

کیا گوگل پاسورڈ کو ختم کرنے جا رہا ہے؟

کیا گوگل پاسورڈ کو ختم کرنے جا رہا ہے؟

کیا گوگل پاسورڈ کو ختم کرنے جا رہا ہے؟

گوگل اپنی پاس ورڈ مینیجر سروس میں ایک نئی اپ ڈیٹ لانے جا رہا ہے جس سے صارفین اپنے مختلف ڈیوائسز کو پاس کیز کے ذریعے آپس میں جوڑ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاکرز کے لئے بڑی خوشخبری، صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان

اب تک صارفین صرف اینڈرائیڈ پر پاس کیز محفوظ کر سکتے تھے اور دوسری ڈیوائسز پر ان کا استعمال کرنے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرنا پڑتا تھا۔

یہ نئی اپ ڈیٹ ونڈوز، میک او ایس، لینکس اور اینڈرائیڈ کے لیے پاس کیز کو محفوظ کرنے کی سہولت دے گی۔ کروم او ایس کے لیے اس کا بیٹا ٹیسٹ جاری ہے اور آئی او ایس کی سپورٹ بھی جلد آ رہی ہے۔

جب آپ پاس کیز کو محفوظ کر لیں گے تو وہ خود بخود دوسری ڈیوائسز کے ساتھ جڑ جائیں گی۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا محفوظ ہے اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے یعنی کسی کے لیے بھی معلومات چوری کرنا مشکل ہوگا۔

پاس کی پاس ورڈ سے مختلف ہوتی ہے۔ یہ ایک ڈیجیٹل طریقہ ہے جس سے آپ بغیر پاس ورڈ کے اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کر سکتے ہیں۔ گوگل نے پچھلے سال سے اپنے سافٹ ویئر میں پاس کیز کا استعمال شروع کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں