بورے والہ میں پولیس کانسٹیبل نے چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے سینے میں گولی مار لی، بڑی وجہ سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق لئیق احمد نے چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے خود کو گولی ماری۔جس وجہ سے احمد شدید زخمی ہوگیا۔ احمد کے اہلخانہ کے مطابق احمد دباو اور چھٹی نہ ملنے پر دلبرداشتہ تھا۔
مزید پڑھیں: لاہور میں سوتیلی ماں کا بیٹی پر بدترین تشدد، متاثرہ 9 سالہ بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا
پولیس کے مطابق زخمی کانسٹیبل لئیق احمد کو تشویشناک حالت میں ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ لئیق احمد پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات تھا۔