اسلام آباد میں بھیک مانگنے والے بچوں سے زیادتی کے الزام میں سب انسپکٹر گرفتار

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ شمس کالونی کے سب انسپکٹر صہیب پاشا کو بھیک مانگنے والے بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بورے والہ میں پولیس کانسٹیبل نے چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے سینے میں گولی مار لی، بڑی وجہ سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر صہیب پاشا نے پمز ہسپتال سے دو بچوں کو اٹھایا اور غیر قانونی 2 دن اپنے پاس رکھا اور کسی بھی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

تھانہ شمس کالونی میں سب انسپکٹر صہیب پاشا نے11 سالہ عبدالرحمٰن اور 12 سالہ عبداللہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچوں پر جوتیوں اور لاٹھیوں سے تشدد بھی کیا۔ تشدد اور زیادتی کے بعد صہیب پاشا نے بچوں کو ایدھی سنٹر چھوڑا۔

پولیس کے مطابق صہیب پاشا نے گاڑی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور گشت پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔

ڈی آئی جی علی رضا نے کہا کہ سب انسپکٹر صہیب پاشا کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں