ایپل نے نیا آئی فون 16 پرو میکس قسطوں پر دینے کا اعلان کر دیا

ایپل نے نیا آئی فون 16 پرو میکس قسطوں پر دینے کا اعلان کر دیا

ایپل نے نیا آئی فون 16 پرو میکس قسطوں پر دینے کا اعلان کر دیا

ایپل نے نیا آئی فون 16 پرو میکس قسطوں پر دینے کا اعلان کر دیا

یہ آئی فون حال ہی میں مارکیٹ میں آیا ہے اور اب ایپل نے صارفین کے لیے آسان قسطوں کی سہولت بھی متعارف کروا دی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون 16 کے چاروں ماڈلز کی قیمتیں منظر عام پر آگئیں

ایپل کی ویب سائٹ کے مطابق جو لوگ آئی فون 16 پرو میکس کی پوری قیمت ایک ساتھ نہیں دے سکتے وہ اسے دو سال کی قسطوں میں خرید سکتے ہیں۔

دو سال کے منصوبے کے تحت آئی فون 16 پرو میکس 256 جی بی کی ماہانہ قسط 49.95 ڈالر ہوگی جبکہ 512 جی بی کے لیے یہ 58.29 ڈالر اور 1 ٹی بی کے لیے 66.6 ڈالر ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایپل واچ سیریز 10 متعارف کروادی گئی،خاص بات کیا ہے؟

آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالر ہے جبکہ 512 جی بی اور 1 ٹی بی کی قیمتیں بالترتیب 1399 اور 1599 ڈالر ہیں۔

آئی فون 16 پرو میکس اور 16 پرو دونوں ہی طاقتور ہیں لیکن ان کا سائز مختلف ہے۔ 16 پرو میکس کا اسکرین سائز 6.9 انچ ہے جبکہ 16 پرو کا 6.3 انچ اور بیس ماڈل کا 6.1 انچ ہے۔

یہ فون سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے اور پرو موشن ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے اور ہمیشہ آن ڈسپلے کی خصوصیت بھی موجود ہے۔ یہ اے18 پرو چپ سے چلتا ہے جو اسے بہت طاقتور بناتی ہے۔

آئی فون 16 پرو کا ڈیزائن گریڈ 5 ٹائٹینیم سے بنایا گیا ہے جو بہت مضبوط اور ہلکا ہے۔

نئے 48 ایم پی کیمرے کے ساتھ آپ اس فون سے ویڈیوز 4کےمیں 120 ایف پی ایس میں ریکارڈ کر سکتے ہیں جو کہ بہت اعلیٰ معیار کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں