بہاولنگر میں بیوی کے قتل پر ملزم کو سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول نگر شازب سعید نے تھانہ ڈونگہ بونگہ کے مقدمہ قتل میں شہادت فریقین کے بعد ملزم رب نواز کو مسماہ آمنہ بی بی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت اور 5 لاکھ روپے معاوضہ مقتولہ بیوی آمنہ بی بی کے ورثاءکو دینے کا حکم دیا ہے۔ ملزم کو سزا پر عمل درآمد کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں بھیک مانگنے والے بچوں سے زیادتی کے الزام میں سب انسپکٹر گرفتار
رپورٹ: سید شہوار حسین