آئی فون 16 کی بڑی خامی سامنے آگئی، صارفین کو مشکلات کا سامنا
گزشتہ جمعے ایپل اسٹورز میں فروخت ہونے والے آئی فون 16 میں صارفین کو کچھ مسائل کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے بتایا کہ آئی فون 16 پرو میں کیمرا بٹن کے ساتھ جگہ دبانے پر اسکرین ساکت ہو جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: ایپل نے نیا آئی فون 16 پرو میکس قسطوں پر دینے کا اعلان کر دیا
آئی فون 16 میں نئے فیچر کے تحت کیمرا بٹن صارفین کو بغیر ایپ کھولے تصویر کھینچنے کی سہولت دیتا ہے۔
ایک صارف نے بتایا کہ اگر کوئی غلطی سے کیمرا بٹن کے قریب جگہ دبائے تو پورا اسکرین ہوم بار کے علاوہ، ساکت ہو جاتا ہے۔
ایک ویب سائٹ کے مطابق کیمرا بٹن کے پاس دبانے سے اسکرین پر کیے جانے والے تمام کام عارضی طور پر رک جاتے ہیں۔ یہ مسئلہ ممکنہ طور پر آئی او ایس میں موجود حساسیت کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔