واٹس ایپ صارفین کیلئے ویڈیو کال کیلئے نیا فیچر متعارف

ویڈیو کال

واٹس ایپ صارفین کیلئے ویڈیو کال کیلئے نیا فیچر متعارف

ویڈیو کال

دنیا بھر میں مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے ویڈیو کال کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی تازہ ترین اپڈیٹ میں ایک اے آر فیچر شامل کیا گیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے ویڈیو کالز کے دوران نئے ویژول ٹولز استعمال کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: ایپل نے نیا آئی فون 16 پرو میکس قسطوں پر دینے کا اعلان کر دیا

اس میں ایک نیا فلٹر بٹن بھی شامل کیا گیا ہے جو صارفین کو ویڈیو اور تصاویر میں فلٹرز لگانے کی سہولت دے گا جس سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز مزید خوبصورت ہوں گی۔

یہ خاص ایفیکٹس صرف ویڈیو کالز کے دوران دستیاب ہوں گے اور صارفین انہیں اپنے کیمروں کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔ ان فلٹرز کی مدد سے چہرے کے داغ دھبے اور جلد کی ناہمواری کو کم کیا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ نے ایک بیک گراؤنڈ تبدیل کرنے کا فیچر بھی پیش کیا ہے جو پہلے سے ویڈیو کالز میں دستیاب تھا۔

فی الحال یہ فیچرز صرف بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہیں لیکن جلد ہی انہیں عام صارفین کے لیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں