گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری،3 اہم فیچر متعارف
گوگل ارتھ میں اب تاریخی تصاویر شامل کی گئی ہیں اور 80 سے زیادہ جگہوں پر اسٹریٹ ویو کی تصاویر کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اس میں آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ زیادہ واضح اور صاف تصاویر فراہم کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کیلئے ویڈیو کال کیلئے نیا فیچر متعارف
گوگل کا کہنا ہے کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ان تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے گوگل ارتھ اور اسٹریٹ ویو میں نئی اپ ڈیٹس متعارف کرائی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل نے نئی کیمرا ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جس کی مدد سے لوگ گھر بیٹھے مختلف جگہوں کو دیکھ سکتے ہیں اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایپل نے نیا آئی فون 16 پرو میکس قسطوں پر دینے کا اعلان کر دیا
کمپنی نے بتایا کہ گوگل ارتھ پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے اور بہت جلد صارفین اپنے سیارے کے ماضی کو بھی دیکھ سکیں گے۔ اس کے لیے “تاریخی تصاویر” کا فیچر گوگل ارتھ کے ویب ورژن میں شامل کیا جائے گا۔
یہ فیچر صارفین کو پچھلے 80 سال کی سیٹلائیٹ اور فضائی تصاویر دکھائے گا جس سے وہ دیکھ سکیں گے کہ اس دوران زمین پر کیا کچھ بدلا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ گوگل میپس اور ارتھ پر تصاویر کا معیار اے آئی کی مدد سے مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔