اب کیجئے دبئی کی سیر ! پاکستانی طلبا کے لئے بڑا خوشخبری
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبا کو دبئی کی سیر کرائیں گے اور یہ سفر طلبا کے اپنے خرچے پر ہوگا۔
مزید پڑھیں: سویڈن نے 1 لاکھ سے زائد ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا
پنجاب یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعات میں ایسی ڈگریاں متعارف کرائیں گے کہ طلبا کو نوکری کے لیے سفارش نہیں ڈھونڈنی پڑے گی۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ ایسی خصوصی ڈگریاں دی جائیں جو مارکیٹ میں زیادہ طلب میں ہوں۔ خاص طور پر آئی ٹی کے شعبے میں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر تعلیمی ادارے جدید ڈگری پروگرامز پر بات کرتے ہیں لیکن پنجاب یونیورسٹی میں اکثر غیر ضروری مسائل پر بحث ہوتی ہے جیسے کہ طلبا کے کپڑے یا بیٹھنے کا طریقہ۔
وزیر تعلیم نے یہ بھی بتایا کہ مریم نواز جلد 40 ہزار لیپ ٹاپ طلبا میں تقسیم کریں گی اور وزیراعلیٰ پنجاب اگلے ہفتے 30 ہزار طلبا کے لیے اسکالرشپس لے کر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے امیر لوگ ہیں لیکن وائس چانسلر وہی بنتے ہیں جو علم رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ کو کووی سی بنایا گیا ہے اور انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری کی ہے۔