ڈاکوؤں کی مختلف گھروں میں خاتون اور لڑکی سے اجتماعی زیادتی، سونا چاندی اور نقدی لوٹ کر فرار

لڑکی سے اجتماعی زیادتی

ڈاکوؤں کی مختلف گھروں میں خاتون اور لڑکی سے اجتماعی زیادتی، سونا چاندی اور نقدی لوٹ کر فرار

لڑکی سے اجتماعی زیادتی

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ علی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے 2 گھروں میں دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ ڈاکوؤں نے 2 گھروں میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور 7 تولہ سونا اور 10 لاکھ روپے بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: عرفی جاوید کی نازیبا تصاویر کیسے لیک ہوئیں؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں

نشاط آباد میں بھی 2 گھروں میں ڈکیتی اور لڑکی سےمبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور مقدمہ شہری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں کہا گیا کہ 5 ڈاکو شہری کے گھر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے اور ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر شہری کے ہمسائے کا دروازہ کھلوایا۔

مقدمے میں مزید کہا گیا کہ دوران ڈکیتی 3 ڈاکوؤں نے گھر میں موجود 21 سالہ لڑکی سے زیادتی کی اور متاثرہ لڑکی کے گھر سے 7 تولہ سونا 10 لاکھ روپے بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں