امریکی ویزے کے خواہشمند افراد ہو جائیں ہوشیار
کراچی میں ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے امریکہ جانے کی کوشش کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کی گئی۔
مزید پڑھیں: اب کیجئے دبئی کی سیر ! پاکستانی طلبا کے لئے بڑا خوشخبری
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق تینوں ملزمان محمد مقصود، عبداللہ صوابی اور صفیان خالد فیصل آباد کے رہائشی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ایجنٹس سے جعلی دستاویزات خریدیں تاکہ امریکی ویزا حاصل کر سکیں۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ایجنٹس نے ان ملزمان سے 6 سے 7 ہزار امریکی ڈالرز میں معاملہ طے کیا جبکہ ملزمان نے ایجنٹس کو 1500 سے 2000 ڈالرز پیشگی ادا کیے۔
مزید پڑھیں: کون سے یورپی ملک تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر ہزاروں ڈالر دے رہے ہیں؟
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ امریکی ویزا کی درخواست بھی جمع کرائی تھی۔ ایجنٹس کے علاوہ مجموعی طور پر 8 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔