ٹنڈوآدم میں نجی ہسپتال میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق
تفصیلات کے مطابق لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تبلیغی مرکز مین قائم نجی اسپتال میں نوید پنہور اپنی دو سالہ بیٹی اریبہ کو علاج کے لئے داخل کروایا۔ جہاں بچی کی غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی۔اور ڈاکٹر نے بچی کو ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا
مزید پڑھیں: ٹنڈوآدم پنجاب سے کراچی جانے والی ٹرین سے پاوں پھسلنے سے ایک شخص جاں بحق
ورثاء کے مطابق بچی کو دوسرے اسپتال لےجایا گیا۔ جہاں ڈاکٹر نے بچی کی موت کی تصدیق کردی۔
رپورٹ: قیوم خان