بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا کا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کون؟نام سامنے آگیا

بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا

بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا کا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کون؟نام سامنے آگیا

بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روتیلا نے ایک وائرل ویڈیو میں اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام لے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

اروشی نے کہا کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ہیں۔ اس بیان نے نہ صرف کرکٹ کے شائقین کو حیران کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ہلچل مچا دی۔ کیونکہ ماضی میں اروشی کے کئی کرکٹرز کے ساتھ افواہیں تھیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کی دوستی کے چرچے،اصل کہانی سامنے آگئی

نسیم شاہ اپنے تیز بولنگ اور مسکراہٹ کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اروشی کا یہ بیان ایک نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے کیونکہ اس سے پہلے ان کا نام بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی کی شادی، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

نسیم کے مداح اروشی کے بیان پر خوش ہیں اور اسے ایک مثبت اقدام قرار دے رہے ہیں جو پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات کو بہتر کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایشیا کپ کے دوران اروشی کو نسیم شاہ کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور انہوں نے اس کی ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

اب، اروشی کی حالیہ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے اور میمز کا طوفان آیا ہے کچھ لوگ مزاح میں کہہ رہے ہیں کہ وہ اب بھارتی کھلاڑیوں کی بجائے پاکستانی کھلاڑیوں کی طرف مائل ہو رہی ہیں جبکہ دوسروں نے نسیم شاہ کی تعریف کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں