اب آپ ٹک ٹاک پر لائیو سبسکرپشن کے علاہ بھی پیسے کما سکتے ہیں،اہم فیچر متعارف
ٹک ٹاک نے اپنے لائیو سبسکرپشن فیچر کو صارفین کے لیے مزید آسان بنا دیا ہے۔ پہلے یہ فیچر صرف بڑے مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے تھا جو کہ صرف لائیو ویڈیوز کے ذریعے پیسے کما سکتے تھے۔
اب اگر کسی کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہے اور وہ 18 سال سے بڑے ہیں تو وہ لائیو ویڈیوز کے بغیر بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے اکاؤنٹ پر پچھلے ماہ کم از کم ایک لاکھ ویوز ہونا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکرز کے لئے بڑی خوشخبری، صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان
ٹک ٹاک کے نئے فیچر کے مطابق صارفین نہ صرف لائیو ویڈیوز بلکہ دوسری اہم ویڈیوز کو بھی گروپس اور چیٹس میں شیئر کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے فالوورز سے سبسکرپشن فیس لے کر رقم حاصل کرتے ہیں جس کے بدلے فالوورز کو خاص مواد تک رسائی ملتی ہے۔
یہ سبسکرپشن فیچرز خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں بہت مقبول ہیں اور اچھی آمدنی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔